وزیراعظم عمران خان کی زرعی شعبے کی بحالی اور کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں زراعت کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

1634030
وزیراعظم عمران خان  کی زرعی شعبے کی بحالی اور کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں زراعت کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1960ء کے بعد ملک میں زرعی شعبے کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں زرعی شعبے کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کا خیال کرتے ہوئے موجودہ حکومت نے اس شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر مستحکم بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے جس سے کاشتکاروں کو زیادہ سہولتوں اور سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور ملک میں زرعی ترقی کے نئے ویژن کے تحت زراعت کے مختلف شعبوں کی بحالی عمل میں آئی۔

اجلاس کو ملک کے زرعی شعبے کی ترقی ،مویشیوں کی افزائش کی بحالی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کو تمام متعلقہ فریقوں کے مشورے سے فروغ دینے کیلئے مختصر ،درمیانی اور طویل مدت کے لائحہ عمل پر عملدرآمد کی مربوط حکمت عملی کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔



متعللقہ خبریں