صدر عارف علوی کا علمی معیشت کے فروغ ،حکومتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن پر زور

وہ HUAWEI کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے وسط ایشیائی خطے کیلئے HUAWEIکے نائب صدر مسٹر لی KIANGYU کی قیادت میں ان سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی

1633432
صدر عارف علوی  کا علمی معیشت کے فروغ ،حکومتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن پر زور

صدرڈاکٹر عارف علوی نے علمی معیشت کے فروغ اور حکومتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا ہے تاکہ کام اور خدمات کی فراہمی کو موثر بنایا جا سکے۔وہ HUAWEI کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے وسط ایشیائی خطے کیلئے HUAWEIکے نائب صدر مسٹر لی KIANGYU کی قیادت میں ان سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں اور وسائل سے مالا مال ہے اور حکومت ان کو درست سمت فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔مسٹر لی KIANGYU نے اپنی پریزنٹیشن میں دس ہزار نوکریاں فراہم کرے اور بارہ کروڑ ڈالر ٹیکس کی مد میں ادا کر کے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ حکومت کو قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد دینے کیلئے چھ کروڑ ڈالر خرچ کئے ہیں۔انہوں نے HUAWEI ڈیجیٹل پاکستان مقصد کے حصول کیلئے ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو تربیت دے گی۔



متعللقہ خبریں