وزیراعظم کی اقتصادی ٹیم کوآئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد میں آئندہ سالانہ بجٹ کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کے ساتھ نئے ترقیاتی منصوبے عوام کی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے تیارکئے جائیں

1632660
وزیراعظم کی اقتصادی ٹیم کوآئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اقتصادی ٹیم کوہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں اورمہنگائی پرقابوپانے کے لئے اقدامات پرخصوصی توجہ دی جائے۔

اسلام آباد میں آئندہ سالانہ بجٹ کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کے ساتھ نئے ترقیاتی منصوبے عوام کی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے تیارکئے جائیں۔

اجلاس میں قومی معیشت ،مہنگائی پرقابوپانے کی حکمت عملی اوراگلے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کابھی تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ بجٹ میں پیداواری شرح میں بہتری کے ساتھ ترقی پربھرپورتوجہ دی جائے گی۔یہ بھی بتایاگیا کہ کروناوائرس کی صورتحال کے باوجود ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں جاری لاک ڈائون سے قبل تقریباً دوگنی ریکارڈکی گئیں۔وزیراعظم کومہنگائی پرقابوپانے کے لئے وضع کی گئی جامع حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا



متعللقہ خبریں