پاکستان میں کورونا کی یومیہ صورتحال

ایک دن میں 146 افراد لقمہ اجل اور 4696 میں کورونا کی تشخیص

1631921
پاکستان میں کورونا کی یومیہ صورتحال

پاکستان میں کوروناوائرس نے ایک دن میں 146 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 957ہوگئی۔

اسی دورانیہ میں 4696 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد  کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 740نئے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار ٹیسٹ کئے گئے، 7 لاکھ 17ہزار 9مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی  ہے۔

دوسری جانب وزرات ِ قومی صحت خدمات  نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کئے گئے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آئی ہیں جو کہ کورونا وائرس کی افریقن اور برازیلین اقسام ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کے مریضوں سے تعلق  تک رسائی کی کاروائیاں شروع کر دی گئی  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں