سعودی عرب میں کرپٹ پاکستانی سفارتکاروں کے خلاف عمران خان کی سخت کاروائی

تارکین وطن  پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر آنے پر مبارک باد دیتا ہوں، عمران خان

1630548
سعودی عرب میں کرپٹ پاکستانی سفارتکاروں کے خلاف عمران خان کی سخت کاروائی

وزیراعظم نے کہا ہے کہ سعودی میں مزدور طبقے کی مدد کے بجائے پیسے لئے جاتے ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی ایمبیسی کا سٹاف واپس بلا رہا ہوں، تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا، مثالی سزائیں دیں گے۔

اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ تارکین وطن  پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر آنے پر مبارک باد دیتا ہوں، پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ماضی میں کسی نے برآمدات میں اضافے کے لیے کسی نے زور ہی نہیں دیا، ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی صورت میں روپے کی قدر میں کمی آتی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم سے کم رکھنا ضروری ہے، تعمیراتی شعبے کی بہتری کیلئے بینکوں کا کردار قابل ستائش ہے، روپے کی قیمت میں استحکام نہیں ہوتا تو سرمایہ کاری پر اثر پڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے ہماری معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، سمندر پار مزدوری کرنے والے پاکستانی اپنی قومی شناخت پر بڑا فخر کرتے ہیں،یہ ہمارے لئے بڑی اہمیت رکھتے ہیں، ہم انہیں نوکریاں نہیں دے سکتے اور اسی وجہ سے وہ بیرون ملک کئی کئی سال اپنے گھر والوں سے دور رہ کر خون پسینہ ایک کرکے پیسے کماتے ہیں۔  اور پاکستانی معیشت میں اہم حصہ ڈالتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے سفارت خانے ان پاکستانیوں کی اس طرح حوصلہ افزائی نہیں کرتی جو کہ ان کا حق ہے۔ میں سفارت خانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ان کا سب سے اہم فرض ان پاکستانیوں کا دھیان رکھنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں