چین سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ پہنچ گئی

مجموعی طور پر تینوں پروازوں کے ذریعے دس لاکھ ویکسین پاکستان لائی جائیں گی

1630697
چین سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ پہنچ گئی

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے انسداد کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

پہلی پرواز صبح 7:30 بجے اور دوسری پرواز دوپہر 12 بجے دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد پہنچی۔ دونوں پروازوں سے 7 لاکھ سے زائد ویکسین لائی گئی ہیں۔

بوئنگ 777 کی خصوصی پروازیں حکومت پاکستان کی جانب سے چلائی جارہی ہیں ۔ زیادہ گنجائش والے طیاروں کے استعمال کا مقصد کورونا وبا کے مقابلے کیلیے ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے۔

تیسرا جہاز 3 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لیکر آج رات بارہ بجے اسلام آباد پہنچے گا۔ مجموعی طور پر تینوں پروازوں کے ذریعے دس لاکھ ویکسین پاکستان لائی جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں