کسان کارڈ کا نیااقدام ملک کے زرعی شعبے میں انقلاب لائے گا: وزیرا عظم عمران خان

پیر کے روز ملتان میں کسان کارڈ کی تقسیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے کسانوں کو کھادوں، بیجوں اور کیڑے مار ادویات میں اعانت کے ساتھ ساتھ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں متاثرہ فصلوں کیلئے قرضے اور معاونت فراہم کی جائے گی

1629109
کسان کارڈ کا نیااقدام ملک کے زرعی شعبے میں انقلاب لائے گا: وزیرا عظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کسان کارڈ کا تاریخی اقدام کسانوں کوخوشحال بناتے ہوئے پاکستان میں زرعی شعبے کو بدل کر رکھ دے گا۔

پیر کے روز ملتان میں کسان کارڈ کی تقسیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے کسانوں کو کھادوں، بیجوں اور کیڑے مار ادویات میں اعانت کے ساتھ ساتھ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں متاثرہ فصلوں کیلئے قرضے اور معاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کسان کارڈ کا اقدام ملک میں زرعی انقلاب لائے گا جس کے باعث ٹیکنالوجی کے استعمال ،زرعی پیداوار میں اضافے اور بیرونی زر مبادلہ بچانے کے ذریعے کسانوں کی زندگی آسان بنائی جائے گی۔

 اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدام خصوصاََ دیہی علاقوں میں غربت میں کمی لانے میں بھی کردار ادا کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں زرعی ترقی کے لئے مختلف پروگراموں پر کا م کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے تین سو ارب روپے کے تبدیلی کے منصوبے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فصلوں کو پانی کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لئے دو بڑے ڈیموں کے علاوہ چھوٹے ڈیم بھی تعمیر کیئے جا رہے ہیں اور نہری نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی شعبے کی ترقی کے منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی وہ خود کریں گے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ کے آزمائشی منصوبے کے تحت کاشتکار رجسٹرڈ ڈیلرز سے زرعی مشینری اور شمسی نظام اعانتی نرخوں پر خرید سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورے صوبے میں 30 ہزار سروس مراکز قائم کیے گئے ہیں جن سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔



متعللقہ خبریں