پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے اپنی دھاک بٹھا دی

ایک دن میں 5908 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 157 مریض جان بحق

1627372
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے اپنی دھاک بٹھا دی

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 157 افراد کو موت کی نیند سلا دیا، جس کے بعد ملک میں میلک وائرس سے  اموات کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5908 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جو کہ مجموعی ٹیسٹ کا  11.27 فیصد ہے۔

ایک دن میں52 ہزار 402  ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 86 ہزار 488 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 682 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سےپمز اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم ہو گئی، ہسپتال انتظامیہ  سخت مشکلات سے دوچار۔

صورتحال انتہائی خراب ہونے پر پمز ہسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ڈین کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ہسپتال پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورونا مریض داخلے کیلئے ایمرجنسی رومز میں انتظار کر رہے ہیں۔ مریضوں میں اضافے کے باعث پمز ہسپتال میں آکسیجن پریشر میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں