اگر عوام نے کورونا تدابیر کو سنجیدہ نہ لیا تو مزید سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے، عمران خان

بھارت میں آکسیجن کا شدید فقدان ہے، ہمارے ہاں وہ حالات نہیں جو ہندوستان میں ہیں

1627391
اگر عوام نے کورونا تدابیر کو سنجیدہ نہ لیا تو مزید سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے، عمران خان

وزیراعظم  عمران خان کا کہنا  ہے کہ فوج حفاظتی اقدامات پر  عمل درآمد کے لئے پولیس سے تعاون کرے  گی۔

قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس سے وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی ایک کثی تعداد کورونا اقدامات کو سنجیدہ نہیں لے رہی، شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں، ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے، ہمارے ہاں وہ حالات نہیں جو ہندوستان میں ہیں، بھارت جیسے حالات ہو گئے تو شہر بند کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن کر دیں، لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کر رہا کیوں کہ مزدور اور غریب طبقہ متاثر ہوگا۔ ہماری مساجد میں ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہےکہ  5 فیصد سے زائد کیسز والے علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں تمام مارکیٹیں شام 6 بجے تک کھلیں گی ، دفاتر کے اوقات کار  2 بجے تک ہوں گے، لوگ آخری دنوں کا انتظار نہ کریں ابھی سے  عید کی تیاری کرلیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی خبردار کیا ہے ہم پچھلی کورونا کی لہر کے مقابلے میں  کیسز کی تعداد کے اعتبار ست  بہت اوپر جاچکے ہیں، آکسیجن کے استعمال پر دباؤ زیادہ ہے،  اسوقت 90 فیصدآکسیجن استعمال  میں ہے۔

             



متعللقہ خبریں