کورونا وائرس، پاکستان میں بھی یومیہ اموات ایک سو سے تجاوز کر گئیں
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہوگئی۔
1626990
پاکستان میں کوروناوائرس نے ایک دن میں 144 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی
اسی دورانیہ میں 5870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 نئے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 652 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
متعللقہ خبریں
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 98 افراد جان بحق
بارشیں 22 اپریل تک جاری رہیں گی اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اچانک سیلاب آنے کا خطرہ موجود ہے