تحریک لبیک کے خلاف پولیس کاروائی انسداد دہشت گردی کے دائرے میں کی گئی، عمران خان

بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑمسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچاتے ہیں

1623043
تحریک لبیک کے خلاف پولیس کاروائی انسداد دہشت گردی کے دائرے میں کی گئی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے  کہ حکومت نے تحریک لبیک کےخلاف کارروائی انسداددہشت گردی قانون کے تحت کی۔

وزیراعظم نےبتایا  کہ اس تحریک کے خلاف کارروائی اس لیے کی کیونکہ انہوں نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا اورسڑکوں پرتشدد کرنے سمیت عوامی اورقانون نافذ کرنے والوں پرحملہ کیا۔ اس تناظرمیں کوئی بھی قانون اورآئین سے بالاترنہیں ہوسکتا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک اسلاموفوبیا اورنسل پرستی میں ملوث انتہا پسند یہ واضح طور پر جان لیں کہ حضوراکرمﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑمسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچاتے ہیں، مسلمان سب سے زیادہ پیار اوراحترام اپنے پیارے نبی کا ہی کرتے ہیں، لہذا ہم ان  کی بے حرمتی کو  ہر گزبرداشت نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مغربی دنیا نے ’ہولوکاسٹ‘ کے بارے میں کسی بھی منفی تبصرے پرپابندی لگائی اب میرا مغربی ممالک سے مطالبہ ہے کہ وہ توہین رسالت کر مرتکب افراد کے خلاف بھی اسی مؤقف کا مظاہرہ کریں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کے لیے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں