پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر اپنے جوبن پر

ایک دن میں 112 مریض جان بحق، 4 ہزار 976 میں کورونا کی تشخیص

1623068
پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر اپنے جوبن پر

پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید  112 مریض چل بسے، جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی  تعداد 16 ہزار 94 ہوگئی۔

 پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،  جن کے نتیجے میں  4 ہزار 976 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 750,158 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 79 ہزار 108 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں