پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کیلئے بند

وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو آج 4 گھنٹے کیلئے بند کردیا ہے

1622580
پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کیلئے بند

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے اور اس پر آج صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پابندی قائم رہے گی۔

 وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو آج 4 گھنٹے کیلئے بند کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں جزوی طور پر واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام کی سروسز بند کردی گئی ہیں۔

حکومتی فیصلے کے سامنے آتے ہی صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ختم ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے  صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث انہیں مسائل کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں