روس کی توانائی،سکیورٹی آلات سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کومکمل تعاون کی یقین دہانی

اس عزم کا اعادہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نےکل اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات میں کیا

1617080
روس کی توانائی،سکیورٹی آلات سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کومکمل تعاون کی یقین دہانی

روس نے معیشت، تجارت اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

اس عزم کا اعادہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کل اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات میں کیا ۔ بعد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کاملک فوجی آلات کی فراہمی کے ذریعے انسداد دہشتگردی کی صلاحیت مزید بڑھانے کیلئے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطے کے تمام ملکوں کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے مزید فوجی مشقیں کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ توانائی کے شعبے میں مواقع کا ذکر کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملک اب سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ایک نئے معاہدے پر بات چیت کررہے ہیں اور جیسے ہی اس پردستخط ہونگے منصوبے پر کام آغاز کردیا جائیگا انہوں نے روس اورپاکستان کے درمیان تعلقات کو باہمی فائدے پر مبنی اور تعمیری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کوکورونا ویکسین کی پچاس ہزار خوراکیں فراہم کی ہیں اور مزید ڈیڑھ لاکھ خوراکیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس نے جامع سیاسی مذاکرات کے ذریعے خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے ایک معاہدے پر پہنچنے کیلئے فریقین کو مزید سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں کشیدگی کے تناظر میں ہمیں فلسطینی ریاست کے قیام کو نہیں بھولنا چاہیے انہوں نے کہا کہ روس ،فلسطین اوراسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لئے سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے ۔



متعللقہ خبریں