حکومت معیشت کی ترقی کیلئے ایس ایم ایز کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: وزیراعثم عمران خان

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت علاقائی ترقیاتی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی

1616353
حکومت معیشت کی ترقی کیلئے ایس ایم ایز کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: وزیراعثم عمران خان

زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے چھوٹے اور بڑے سرمایہ کار اداروں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ ترقیاتی منصوبے اور راولپنڈی کی تعمیرنو اور نالہ لئی ایکسپریس منصوبوں کے جائزے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجن پر پنجاب میں علاقائی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت علاقائی ترقیاتی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔مجوزہ منصوبے کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کی استعدادکار کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کیلئے زراعت، مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔جن شعبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی ان میں معلومات اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ، Specialized Value Chain، بنیادی ڈھانچہ، انسانی وسائل کی ترقی، باہمی معاونت کا نظام، سستی توانائی، روابط، شہری انتظام، دیہی اور شہری منڈیوں کے درمیان بہتر رابطے، دیہی ترقی اور انظام اور ماحول شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم کونالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے اور اس کے نواح میں اراضی کے بہترین ممکنہ استعمال کے بارے میں بھی بتایا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ راولپنڈی شہر کے مسائل کے حل اور اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع پیدا کر کے تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔



متعللقہ خبریں