حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے معاشی کارٹل، قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کرے گی: وزیراعظم عمران خان

وہ  کل  بروز اتوار  عوام سے براہ راست ٹیلیفون پر بات چیت کر رہے تھے جو ریڈیو اور ٹی وی پربراہ راست نشر کی گئی

1614590
حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے معاشی کارٹل، قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کرے گی: وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر قسم کے معاشی کارٹل اور قبضہ مافیاز کے خلاف حکومت بھرپور کارروائی کرنے جا رہی ہے۔
وہ  کل  بروز اتوار  عوام سے براہ راست ٹیلیفون پر بات چیت کر رہے تھے جو ریڈیو اور ٹی وی پر
براہ راست نشر کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک 450 ارب روپے سے زائد رقم کی قیمتی اراضی واگزار کرا لی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے پر پوری توجہ دے رہی ہے اور انہوں نے آڑھتیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے جو چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی سٹورز پر تمام اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازار لگائے جائیں گے تاکہ لوگوں کو اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کی جا سکیں گی۔
وزیراعظم نے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے حوالے سے قوم پر زور دیا کہ وہ تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں بالخصوص ماسکس پہنیں تاکہ خود کو اور اپنے عزیز و اقارب کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس وائرس کی موجودہ لہر برقرار رہی تو اس سے ہمارے نظام صحت اور معیشت پر شدید دباؤ پیدا ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کی جانب نہیں جا رہے بلکہ صرف پابندیوں پر عملدرآمد کرا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ایسا کوئی فیصلہ ہرگز نہیں کرے گا جس سے کشمیر پر سمجھوتہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی بھی حکومت نے بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ اتنے موثر طریقے سے نہیں لڑا جس طرح وہ لڑرہے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر سے ایک کالر کے سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات تب تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک وہ پانچ اگست دوہزارانیس کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے اپنے غیر قانونی اقدامات کو واپس نہیں لیتا۔



متعللقہ خبریں