پاکستان میں کورونا کی یومیہ صورتحال

ایک دن میں 4 ہزار 723 نئے کیسسز اور 84 اموات رپورٹ ہوئیں

1614029
پاکستان میں کورونا کی یومیہ صورتحال

پاکستان میں کورونا نے مزید 84 افراد کی جانیں لے لیں، اس طرح ملک میں موذی  وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 50 ہزار 186 کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے، جن کے نتیجے میں 4 ہزار723  افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس طرح کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 9.41 فیصد رہی جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں  تھوڑی سی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 186 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 3 لاکھ 47 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 9 ہزار 691 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں