وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ

انہوں نے پیر کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا

1611132
وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی اقدامات کی تکمیل کو اجاگر کرتے ہوئے اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور معلومات کا تبادلہ کرنے کی امیدظاہر کی۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ولی عہد نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ولی عہد نے وزیراعظم کو مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کر لی۔



متعللقہ خبریں