جامع مذاکرات کے علاوہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا جانتی ہے ،ہم مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں،جب خطے میں امن ہو گا تو ہماری مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھ پائے گی

1611077
جامع مذاکرات کے علاوہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے: وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جامع مذاکرات کے علاوہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے۔منگل کو دوشنبے میں نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس اجلاس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیر خارجہ نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا جانتی ہے ،ہم مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں،جب خطے میں امن ہو گا تو ہماری مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھ پائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس بات پر سب متفق ہیں کہ جامع مذاکرات کے علاوہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے ۔

پاکستان سالہا سال سے یہی کہتا آ رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اب یہ بات سب کو ذہن نشین ہو چکی ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے-وزیر خارجہ نے کہا کہ میں یہ ہرگز نہیں کہوں گا کہ ایسا کرنا آسان ہو گا یقیناً مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کل میری ترک وزیر خارجہ کیساتھ اچھی نشست رہی،استنبول کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہوا جبکہ آج میری افغان صدر اور افغان وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے



متعللقہ خبریں