پاکستان اپنی علاقائی یکجہتی، خود مختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے: صدر عارف علوی

آج اسلام آباد میں پریڈ ایوینیو میں فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریںگے۔ تاہم صدر نے کہاکہ پاکستان پورے خطے میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے

1608162
پاکستان اپنی علاقائی یکجہتی، خود مختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے:  صدر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی یکجہتی او ر خود مختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آج اسلام آباد میں پریڈ ایوینیو میں فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریںگے۔

تاہم صدر نے کہاکہ پاکستان پورے خطے میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا لازمی جزو ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب ،نفرت اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست ترک کر دے تاکہ علاقے کو خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نیک نیتی سے آگے بڑھنا چاہتا ہے تاہم ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔
صدر نے کہاکہ پاکستان ایک مضبوط ایٹمی طاقت ہے ۔سماجی اقتصادی شعبوں میں ترقی کے علاوہ ملک نے دفاع میں خود کفالت کی منزل حاصل کرلی ہے ۔



متعللقہ خبریں