صدرعارف علوی کا بانیانِ پاکستان کوبرصغیرکےمسلمانوں کیلیےایک علیحدہ وطن کےقیام پرخراجِ تحسین

اس تاریخی دن پر ، ہم اپنے معاشرے کو پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے لئے انسانیت دوست، جامع اور روادار بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کا عہدکرتے ہیں

1606301
صدرعارف علوی کا بانیانِ پاکستان کوبرصغیرکےمسلمانوں کیلیےایک علیحدہ وطن کےقیام پرخراجِ تحسین

یوم ِپاکستان کے موقع پر ، ہم بانیانِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی خدمات اور قربانیوں سے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا۔ آج ہم پاکستان کو ایک معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
اس تاریخی دن پر ، ہم اپنے معاشرے کو پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے لئے انسانیت دوست، جامع اور روادار بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کا عہدکرتے ہیں۔ ہم اپنے بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق اپنے ملک میں جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا بھی عہد کرتے ہیں۔
اس دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہیں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے سات دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے۔ انہیں بدترین جبر اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا دنیا کو نوٹس لینا چاہئے۔ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کےلیے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
آج ہم اپنے ہیروز خصوصا ً صحت کے شعبے سے وابستہ کارکنان اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ، جنہوں نے COVID-19 کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئے اہم کردار ادا کیا اور اس مشکل وقت میں لوگوں کو علاج فراہم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ ہم اپنے شعبہ صحت کے پروفیشنلز کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اس بحران کے دوران قوم کی بے لوث خدمت کی۔ میں اپنے ہم وطنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ کورونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کورونا کی تیسری لہر پر قابو پایا جاسکے۔ مجھے یقین ہے کہ اتحاد ، ایمان اورتنظیم کی مدد سے ہم اپنی راہ میں آنے والے کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔



متعللقہ خبریں