سینیٹ کےنو منتخب اراکین کی حلف برداری، آج چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا

ایوان بالا کے نئے منتخب ارکان نے آج صبح پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ایوان کے خصوصی طورپر بلائے گئے اجلاس میں بطور سینیٹرحلف اٹھالیا۔ نماز جمعہ کے بعد چیئرمین کے عہدے کے امیدواروں کا اعلان کیاجائیگا اورخفیہ رائے دہی کے ذریعے انتخاب عمل میں لایا جائے گا

1599900
سینیٹ کےنو منتخب اراکین کی حلف برداری، آج چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا

سینیٹ آج سہ پہر پارلیمنٹ ہائوس اسلام آبادمیں خفیہ رائے دہی کے ذریعے اپنے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کر ے گا ۔
نماز جمعہ کے بعد تین بجے اجلاس پھر شروع ہوگا جس کے دوران اگر کسی نئے منتخب سینیٹرنے حلف نہ اٹھا یا ہو تو اس کو دوبارہ موقع دیاجائیگا ۔
اس کے بعد چیئرمین کے عہدے کے امیدواروں کا اعلان کیاجائیگا اورخفیہ رائے دہی کے ذریعے انتخاب عمل میں لایا جائے ۔
اس کے بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے نتیجے کا اعلان کیاجائیگا ۔کامیاب امیدوار اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا اور اجلاس کی باقی کارروائی کی صدارت کرے گا ۔
نومنتخب چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کا انتخاب کرائے گا اور کامیاب امیدوار سے حلف لے گا ۔

 دریں اثنا ، ایوان بالا کے نئے منتخب ارکان نے آج صبح پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ایوان کے خصوصی طورپر بلائے گئے اجلاس میں بطور سینیٹرحلف اٹھالیا ۔
سینیٹرسید مظفر حسین شاہ نے ، جنہیں صدر نے اجلاس کی صدارت کیلئے نامزدکیاتھا ، نئے اراکین سے حلف لیا ۔ نئے سینیٹرزنے بعد میں رول آف ممبرزپردستخط کئے ۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس کے پریزائیڈنگ آفیسر سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے رول 9 کے تحت خصوصی اجلاس میں ارکان کی حلف برداری اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے علاوہ کوئی معاملہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ رضا ربانی اور فاروق نائیک سینیٹ کے چیئرمین رہے ہیں انہیں بردداشت کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ووٹ کی سکریسی کو برقرار رکھا جائے گا۔

ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے احتجاج پر اپنی رولنگ دیتے ہوئے سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ رول 9 میں اس کی وضاحت کی گئی ہے کہ خصوصی اجلاس میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے علاوہ کوئی دوسری کارروائی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابی عمل میں ووٹ کی سکریسی کو برقرار رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں