سینیٹ انتخابات 2021 میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیر اعظم عمران خان متحرک

سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ اور رابطے عروج پر پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان  نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر  میں ا ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

1593342
سینیٹ انتخابات 2021 میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیر اعظم عمران خان متحرک

سینیٹ انتخابات 2021 میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیر اعظم عمران خان متحرک ہو گئے ۔

سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ اور رابطے عروج پر پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان  نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر  میں ا ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

وزیراعظم سے معاون خصوصی سیاسی اموراورچیف وہپ عامرڈوگر ، گورنرپنجاب چوہدری سرور کی ملاقات ہوئی جبکہ خواتین ممبران اسمبلی عظمیٰ جدون،شاندانہ گلزار،نفیسہ خٹک نے ملاقات کی۔

عمران خان نے سابق فاٹا کے ایم این ایز سے ملاقات جنہوں نے  حکومتی امیدوار کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آزادایم این اےنواب اسلم بھوٹانی کی بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سینیٹ الیکشن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کےلیے یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اور دونوں جانب سے اراکین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے  3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخاب کو وقت کی کمی کی وجہ سے پرانے طریقہ کار خفیہ بیلٹ کروانے ہی کا فیصلہ کیا ہے۔ 



متعللقہ خبریں