سینٹ انتخابات آئین کے تحت ہونگے: سپریم کورٹ

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت ِ عظمیٰ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے آج سینٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر چار ایک کی اکثریت سے رائے دی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف رائے کیا

1593242
سینٹ انتخابات آئین کے تحت ہونگے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات آئین اور قانون کے تحت ہوں گے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت ِ عظمیٰ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے آج سینٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر چار ایک کی اکثریت سے رائے دی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف رائے کیا۔
عدالت نے اپنی مختصر رائے میں کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات ایمانداری اور منصفانہ طریقے اور قانون کے مطابق ہوں اور بدعنوانی کی سرگرمیوں کا تدارک کیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت تمام دستیاب اقدامات کرنے چاہئیں۔
عدالت نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں تمام انتظامی حکام کا فرض ہے کہ وہ امور کی انجام دہی میں کمشنر اور الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔
جہاں تک خفیہ رائے شماری کا تعلق ہے عدالت نے کہا کہ یہ فیصلے میں پہلے ہی قرار دیا گیا ہے کہ ووٹ کی راز داری ہمیشہ نہیں رہ سکتی۔



متعللقہ خبریں