صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے: وزیراطلاعات شبلی فراز

پشاورمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت ِ عظمیٰ نے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو جدید ٹیکنالوجی استعمال اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ووٹ کی پرچی کی راز داری مستقل نہیں ہوتی

1592565
صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے: وزیراطلاعات شبلی فراز

اطلاعات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے جس کے تحت سینٹ کے انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوں گے۔

آج (پیر) پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت ِ عظمیٰ نے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو جدید ٹیکنالوجی استعمال اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ووٹ کی پرچی کی راز داری مستقل نہیں ہوتی۔
وزیر اطلاعات نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مطلوبہ اقدامات کرے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے دن سے بدعنوانی کیخلاف لڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سینٹ انتخابات واضح برتری سے جیتیں گے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن تمام فیصلے اپنی خواہشات کے مطابق چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی سیاست صرف پیسے کیلئے ہے اور ان کا عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں