ملک میں سیاحوں کوراغب کرنے کیلئے پہلا سیاحتی نقشہ تیارکرینگے: وزیراعظم عمران خان

جہلم میں نندانہ قلعہ پر صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں مختلف پہاڑی ،ساحلی، سیاحتی ،تاریخی ،ثقافتی اورمذہبی مقامات کی سیاحت کے شاندارمواقع موجود ہیں

1592538
ملک میں سیاحوں کوراغب کرنے کیلئے پہلا سیاحتی نقشہ تیارکرینگے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ملک میں مقامی اورغیرملکی سیاحوں کوراغب کرنے کے لئے پاکستان کاپہلاسیاحتی نقشہ تیارکرے گی۔

جہلم میں نندانہ قلعہ پر صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں مختلف پہاڑی ،ساحلی، سیاحتی ،تاریخی ،ثقافتی اورمذہبی مقامات کی سیاحت کے شاندارمواقع موجود ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ ترکی اورملائیشیا جوکہ سیاحت سے سالانہ بیس سے چالیس ارب ڈالر کماتے ہیں کے مقابلے میں پاکستان شاندارسیاحتی مقامات کے باوجودکچھ حاصل نہیں کررہا۔
علاقے کی تاریخی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابوریحان البیرونی نے قلعہ نندانہ میں قیام کیا جو گیارہویں صدی میں پہلی مرتبہ کرہ ارض کی پیمائش کے لئے ایک بڑی بین الاقوامی یونیورسٹی کے طورپراستعمال ہوتی رہی۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت بھگن والاکوایک ماڈرن ویلج کے طورپر تیارکرے گی اس کے ورثے کومحفوظ بنایاجائے گا ،ہوٹل اورریسٹورنٹ جیسی سیاحتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور علاقے کودنیا کے سیاحتی نقشے پرلایاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سیاح صرف اس وقت ہی آئیں گے جب سیاحتی مقامات کو ضروری سہولتوں کے ساتھ تیارکیاجائے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ سیاحت کی ترقی سے نہ صرف ملک میں ڈالرزآئیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں