پاکستان میں کورونا وائرس دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی حد تک کنٹرول میں

ایک دن میں یک ہزار 315 نئے کورونا کیسز  رپورٹ ہوئے

1591820
پاکستان میں کورونا وائرس دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی حد تک کنٹرول میں

پاکستان میں کورونا سے مزید 33 افراد  اللہ کو پیارے ہو گئے جس سے مجموعی جانی نقصان 12 ہزار 837  ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ کی تشخیص کے لیے 39 ہزار 86 ٹیسٹ کئے گئے  جن کے نتیجے میں ایک ہزار 315 نئے کورونا کیسز  رپورٹ ہوئے۔

ملک میں اس مرض کی تشخیص کے لیے 89 لاکھ 12 ہزار 918 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ین سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 13 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ اس طرح اب تک اس وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 406 ہوگئی ہے۔

اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہے۔ جن میں سے ایک ہزار 538 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔



متعللقہ خبریں