ایل او سی پر جنگ بندی بحال،امریکہ و اقوام متحدہ کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر وولکان بوزکر نے ایل او سی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی طرف سے جاری مشترکہ بیان سے حوصلہ ملا ہے جبکہ امریکہ نے بھی اس کا خیر مقدم کیا ہے

1591432
ایل او سی پر جنگ بندی بحال،امریکہ و اقوام متحدہ کا خیرمقدم

اقوام متحدہ  اور امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول  اور دیگر سیکٹرز پر جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر وولکان بوزکر نے ایل او سی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی طرف سے جاری مشترکہ بیان سے حوصلہ ملا ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس  نے  بھی  اس حوالے سے فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک میں مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ 

 دریں اثنا ،امریکہ نے بھی جنگ بندی سےمتعلق پاکستان اوربھارت کےمشترکہ اعلامیہ کاخیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پیشرفت کومزید آگے بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ  ایل او سی پر جنگ بندی جنوبی ایشیا میں امن اوراستحکام کیلئے مثبت پیشرفت ہے، جنوبی ایشیا میں وسیع تر امن اور استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی اوردیگر سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں