امیرممالک غریب ملکوں سے لوٹی گئی دولت فوری ، غیرمشروط طور پر واپس کریں، وزیراعظم عمران خان

وہ عالمی مالیاتی احتساب، شفافیت اور 2030ء کے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق حتمی رپورٹ کے ورچوئل اجراء کے موقع پر خطاب کر رہے تھے

1591075
امیرممالک غریب ملکوں سے لوٹی گئی دولت فوری ، غیرمشروط طور پر واپس کریں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے امیر ملکوں سے کہا ہے کہ وہ غریب ملکوں سے لوٹی گئی دولت فوری اور غیرمشروط طور پر واپس کریں۔

وہ عالمی مالیاتی احتساب، شفافیت اور 2030ء کے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق حتمی رپورٹ کے ورچوئل اجراء کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مختلف اقدامات کا آغاز کرنا چاہئے جن میں نیا عالمی ٹیکس تعاون اور انسداد منی لانڈرنگ پر مذاکرات جیسے اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے تمام غیرقانونی مالیاتی لین دین پر عالمی رابطے، قانون سازی اور ثالثی میکانزم کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کلیدی مقاصد کے حصول کیلئے تمام ہم خیال ممالک کے ساتھ مل جل کر کام کرے گا۔
وزیراعظم نے پینل کی تجاویز کی توثیق کی جن میں تمام مالی لین دین میں دیانتداری اور راست بازی کی عالمی اقدار کا اطلاق، پالیسی فریم کو مضبوط بنانے اور ان ناجائز مالی آمدن کے معاملات کو دیکھنے والے متعلقہ اداروں میں اصلاحات کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور ملک سے باہر ہونیوالے مالی لین دین کو اقدار پر مبنی نظام کے تحت باضابطہ بنایا جانا چاہئے اور قومی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ایک مربوط اور یکساں طریقے سے عالمی مالیاتی نظام پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کے چوری شدہ اثاثوں کی واپسی سے غربت کے خاتمہ، عدم مساوات میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی کے سدباب سمیت انسانی حقوق کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چوری شدہ سترکھرب مالیاتی طور پر مستحکم ممالک میں رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رقوم کی منتقلی سے ترقی پذیر ممالک میں غربت، عدم مساوات، سیاسی عدم استحکام سمیت ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنی۔

 



متعللقہ خبریں