صدر عارف علوی کا ملک بھر میں یکساں قومی نصاب یقینی بنانے پر زور

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ملک کی سماجی معیشت کی ترقی کیلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم کی اشد ضرورت ہے

1590395
صدر عارف علوی کا ملک بھر میں یکساں قومی نصاب یقینی بنانے پر زور

صدرڈاکٹر عارف علوی نے یکساں قومی نصاب پر عملدرآمد یقینی بنا کر ملک میں مختلف تعلیمی نظاموں میں عدم مساوات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ملک کی سماجی معیشت کی ترقی کیلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب صوبوں اور نجی شعبے اور مذہبی مدارس سمیت دیکر فریقین کے ساتھ مشاورت سے بنایا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب ملک کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے قرآن، سنت اور قومی اُمنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ یکساں قومی نصاب تعلیمی سال دوہزار اکیس ۔بائیس کے دوران تمام تعلیمی نظاموں میں پہلی سے پانچویں کلاسوں کے طالب علموں کیلئے نافذ کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں