حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی: وزیراعظم عمران خان

بدھ کووزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے کولمبو میں پاکستان سری لنکا تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس 2021 ء میں شرکت کرنے والے کاروباری برادری کے نمائندوں نے ملاقات کی

1590349
حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی:  وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاروباری برادری کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

بدھ کووزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے کولمبو میں پاکستان سری لنکا تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس 2021 ء میں شرکت کرنے والے کاروباری برادری کے نمائندوں نے ملاقات کی اور وزیراعظم کے سری لنکا کے دورے اور سری لنکا کی حکومت اور کاروباری شعبے کے ساتھ تعمیری بات چیت کو سراہا۔پاکستان کی کاروباری برادری نےکہا کہ سری لنکا اور پاکستان دونوں کے کاروباری طبقے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مل کر کام کرنے کو پوری طرح تیار ہیں۔

اس موقع پرکاروباری برادری نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم نے ان کی تجاویز کو سراہا اور یقین دلایا کہ حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے تمام ممکن اقدامات کرے گی۔



متعللقہ خبریں