پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1050 نئے کیسز ، 41 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 50 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 41 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

1588973
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1050 نئے کیسز ، 41 اموات رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 41 اموات ہوئیں جن میں سے 13 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 50 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 41 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 38 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 27 فیصد,لاہور میں 39 فیصد،پشاور میں 24 فیصد اور اسلام آباد میں 33 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 35 فیصد،اسلام آباد میں 22 فیصد،گجرات میں 61 فیصد اور لاہور میں 24 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 978 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 869, پنجاب میں 12 ہزار 157, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 985, اسلام آباد میں 4 ہزار 580, بلوچستان میں 376,گلگت بلتستان میں 430, آزاد کشمیر میں 581 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 243 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 250 مریض ہیں۔

 ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 483 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878, بلوچستان میں 18 ہزار 993, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 623, خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 146، پنجاب میں 1 لاکھ 68 ہزار 348 اور سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 445 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 658 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 293 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،

 



متعللقہ خبریں