حکومت عوام کی نمائندہ مضبوط پارلیمنٹ پرپختہ یقین رکھتی ہے: وزیراعظم عمران خان

قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصرسے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کےلئے ہمیشہ جدوجہد کی

1588855
حکومت عوام کی نمائندہ مضبوط پارلیمنٹ پرپختہ یقین رکھتی ہے: وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ کی مضبوطی پرپختہ یقین رکھتی ہے۔

قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصرسے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کےلئے ہمیشہ جدوجہد کی۔
ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں پارلیمانی معاملات سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ادھروزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ ان کی جماعت نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کی مضبوطی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے دوسروں میں اس کی کمی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم شفافیت چاہتے ہیں اسی لئے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے خواہشمندہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے امیدوارکوقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں بیس پولنگ سٹیشنوں پردوبارہ پولنگ کے لئے درخواست کرنی چاہیے اگرچہ الیکشن کمیشن کونتائج کااعلان کرنے سے پہلے ایساکرنے میں کوئی قانونی مجبوری نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں