عمران خان، ایف بی آر نے سات ماہ کے محصولات جمع کرنے کے ہدف کو پا لیا ہے
رواں سال جولائی تک ٹرانسفارمیشن پلان مکمل ہونے سے 100 ارب روپے کا ریونیو میں اضافہ ہوگا
وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کی کارکردگی پر مطمئن ہوں اور ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عمران خان نے نے ایف بی آر کارکردگی، آئی ٹی ٹرانسفارمیشن پلان اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جولائی تک ٹرانسفارمیشن پلان مکمل ہونے سے 100 ارب روپے کا ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں 7 ماہ کا ٹیکس ہدف پانے پر فیڈرل بورڈآف ریونیو کی تعریف کی اور کہا کہ بولڈ ٹیکس آڈٹ کے نفاذ اور ایف آر کے انسداد سمگلنگ اقدامات کے نتیجے میں ریونیو ٹارگٹ مکمل ہوا۔
انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی تاکید کی کہ ایف بی آر کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ اپنے اس کام کو جاری رکھنا ہوگا۔ عمران خان نے ایف بی آر میں آئی ٹی ٹرانسفارمیشن پلان، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور ہیڈ آفس ٹیم کی کارکردگی پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جولائی تک ٹرانسفارمیشن پلان مکمل ہونے سے 100 ارب روپے کا ریونیو میں اضافہ ہوگا، جبکہ پلان سے جعلسازی کو روکنے اور قانون کی حکمرانی کے قیام میں مدد ملے گی۔