کورونا وائرس، پاکستان میں یومیہ صورتحال

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 340 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے

1587270
کورونا وائرس، پاکستان میں یومیہ صورتحال

ایک دن میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 36 مریض جان کی بازی ہار گئے، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 332 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن کے نتیجے میں1 ہزار 340 افراد کا نتیجہ مثبت آیا۔   ملک میں ابتک 86 لاکھ44 ہزار 847  کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 340 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد24ہزار 81 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 



متعللقہ خبریں