وزیراعظم عمران خان کی سرکاری اراضی کے اعدادو شمار سروے جنرل آف پاکستان کو فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات کے روز اسلام آباد میںہائوسنگ تعمیرات اور ترقی کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے تمام اعداد و شمار متعلقہ اداروں کی ویب سائٹ پر فراہم کئے جانے چاہئیں

1586651
وزیراعظم عمران خان  کی سرکاری اراضی کے اعدادو شمار سروے جنرل آف پاکستان کو فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے سرکاری اراضی کے اعداد و شمار سروے جنرل آف پاکستان کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میںہائوسنگ تعمیرات اور ترقی کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے تمام اعداد و شمار متعلقہ اداروں کی ویب سائٹ پر فراہم کئے جانے چاہئیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی سطح پر مرکزی ڈیٹا بینک قائم کیا جانا چاہئے تاکہ تمام شہریوں خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو منصوبوں سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکیں۔
عمران خان کو ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے منظوری کے عمل میں تیزی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔



متعللقہ خبریں