وزیراعظم عمران خان کا دیرپا زرعی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور

وہ بدھ کے روز اٹلی میں زرعی ترقی کیلئے بین الاقوامی فنڈ کی گورننگ کونسل سے آن لائن خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے اس موضوع پر اپناپانچ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا

1585962
وزیراعظم عمران خان  کا دیرپا زرعی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے پائیدار زرعی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں عالمی کوششوں اور دنیا میں غربت اور بھوک کے خاتمے کیلئے زرعی اور اشیائے خوراک کیلئے مناسب اور جائز قیمتیں یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

وہ بدھ کے روز اٹلی میں زرعی ترقی کیلئے بین الاقوامی فنڈ کی گورننگ کونسل سے آن لائن خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے اس موضوع پر اپناپانچ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا۔
اپنا ایجنڈا پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار زرعی انفراسٹرکچر زرعی پیداوار اور اشیائے خوراک کی ٹرانسپورٹ، پیداوار اور تقسیم میں مددگار ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ''منڈی کے نام نہاد جادو'' کو حکومت کی واضح مداخلت کے ذریعے متوازن کیا جانا چاہئے تاکہ زرعی موضوعات کی مناسب اور جائز قیمتیں یقینی بنائی جا سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ خوراک کی پیداوار میں اضافے کیلئے نئی زرعی ٹیکنالوجی اور طریقے بروئے کار لائے جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر معاشی شعبوں کی طرح زرعی شعبے میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں