صدر عارف علوی کا قائد اعظم اکیڈمی کا دورہ ، نایاب مسودوں کو ڈیجٹلائز کرنے کی ہدایت

انہیں ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر نے لائبریری کی پرانی کتابوں اور کیٹلاگ کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی زور دیا

1586022
صدر عارف علوی  کا قائد اعظم اکیڈمی کا دورہ ، نایاب مسودوں کو ڈیجٹلائز کرنے کی ہدایت

صدرڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کے روز کراچی میں قائداعظم اکیڈمی کے دورے کے دوران اس کے تمام نایاب مسودوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ برسوں میں دانشوروں اور محققین کی ان تک آسان رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

انہیں ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر نے لائبریری کی پرانی کتابوں اور کیٹلاگ کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی زور دیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے تحقیقی کام کو فروغ دینے اور اکیڈمی میں نئے محققین کی تعیناتی کا عمل تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کیلئے قائداعظم اور ان کے رفقائے کار کے بارے میں جامع تحقیق کی غرض سے قائم کیا جانیوالا یہ مرکز درحقیقت قومی تاریخ کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کی تاریخ کے ثقافتی، سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوؤں کی تحقیق، اشاعت اور فروغ کے بارے میں بھی توجہ مرکوز ہو گی۔



متعللقہ خبریں