صدر عارف علوی کی پاک بحریہ کوکثیر ملکی مشق امن 21کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

انہوں نے منگل کے روز کراچی میں مشق کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کو امن21 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

1585125
صدر عارف علوی کی پاک بحریہ کوکثیر ملکی مشق امن 21کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی کثیر ملکی مشق امن21 کے ذریعے تمام متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے خطے کو مزید پر امن اور محفوظ بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔
انہوں نے منگل کے روز کراچی میں مشق کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کو امن21 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر نے کورونا وائرس کی وباء کے باوجود بحری حدود کے تحفظ کیلئے مشق میں خطے اور دنیا کے دوسرے حصوں سے حصہ لینے والی بحری افواج کے عزم پر انکا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی بحری بیڑوں کی مشقوں کا جائزہ بھی لیا۔
مشق کے فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ پاک فضائیہ اور مشق میں حصہ لینے والی غیر ملکی افواج کے طیاروں نے فلائی پاسٹ بھی کیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ خطے کی بحری حدود کے تحفظ کیلئے دوسری بحری افواج کے تعاون سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
مشق میں 45ملکوں کی بحری افواج کے لڑاکا طیاروں بحری جہازوں اور خصوصی آپریشن فورسز نے حصہ لیا۔
مختلف ملکوں کے سفیروں ہائی کمشنروں اعلیٰ فوجی افسروں اور دفاعی اور بحری اتاشیوں نے بھی مشق دیکھی۔

 



متعللقہ خبریں