حکومت سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانا چاہتی ہے: وزیراطلاعات شبلی فراز

وہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کے روز اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے بعد صحافیو ں سے گفتگو کررہے تھے

1585174
حکومت سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانا چاہتی ہے: وزیراطلاعات  شبلی فراز

اطلاعات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانا چاہتی ہے۔

وہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کے روز اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے بعد صحافیو ں سے گفتگو کررہے تھے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا جاتا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان پیسے کی سیاست ختم کرکے انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کے غلط استعمال کو روک کرمیرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد کامستقبل تاریک ہے کیونکہ مریم نواز بھی نام نہاد علاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی قیمت پر مریم نواز کو بیرون ملک جانے نہیں دے گی کیونکہ ان کے والد نوازشریف علاج کے لئے بیرون ملک گئے اور برطانیہ سے سیاست شروع کر دی۔
شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپسی کے لئے پاسپورٹ کی بجائے سفری دستاویز جاری کیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں