وزیراعظم عمران خان کی غریب طبقات کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی

وہ بدھ کے روز ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے

1581466
وزیراعظم عمران خان  کی غریب طبقات کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان نے معاشرے کے غریب طبقوں کے سماجی تحفظ اوران سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

وہ بدھ کے روز ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کا دائرہ مزید بڑھایاجائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے سے ستر لاکھ خاندان مستفید ہوںگے۔
وزیراعظم نے کہاکہ غریب خاندانوں کو صحت بیمہ کے کارڈز بھی فراہم کئے جائیںگے جن کے تحت وہ ساڑھے سات لاکھ روپے تک علاج معالجے کی سہولت حاصل کرسکیںگے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ غریب خاندانوں کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ مستحق خاندان کے طلبہ کو ایف اے ایف ایسی سی کی سطح تک وظائف بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ غریب خاندانوں کو اپنے گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کیلئے ایک غیرسرکاری ادارے کے تعاون سے ایک اورپروگرام بھی شروع کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت بھی لوگوں کو چھت فراہم کی جائے گی۔
اس سے پہلے غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو احساس کفالت پروگرام سے متعلق آگاہ کیا ۔
پروگرام کے تحت ہرمستحق خاندان کیلئے چھ ماہ کیلئے بارہ ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں