پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1072 کیس ، 62 اموات رپورٹ

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 37 فیصد,لاہور میں 33 فیصد،پشاور میں 24 فیصد اور اسلام آباد میں 26 فیصد مریض ہیں

1580772
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1072 کیس ، 62 اموات رپورٹ

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

 ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 62 اموات ہوئیں جن میں سے 40 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 72 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 62 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 54 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 37 فیصد,لاہور میں 33 فیصد،پشاور میں 24 فیصد اور اسلام آباد میں 26 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 42 فیصد،ملتان میں 23 فیصد،کراچی میں 21 فیصد اور راولپنڈی میں 23 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 713 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 599, پنجاب میں 11 ہزار 273, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 10, اسلام آباد میں 4 ہزار 428, بلوچستان میں 611,گلگت بلتستان میں 361, آزاد کشمیر میں 431 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 951 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 256 مریض ہیں۔

 



متعللقہ خبریں