پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہو گئی ہے

1579963
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  سے مزید 40 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 12 ہزار 943 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 510 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 919 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 964، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 31 ہزار 509 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 82 لاکھ 56 ہزار 378 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 31 ہزار 510 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 797 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 12 ہزار 943 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں