حکومت قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتی: وزیر اطلاعات شبلی فراز

یک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ غیرفطری اتحاد ہے اور اس کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے

1574826
حکومت قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتی: وزیر اطلاعات شبلی فراز

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتی ہے تاہم حزبِ اختلاف نے ہمیشہ قانون کی بالادستی سے کھلواڑ کیا ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ غیرفطری اتحاد ہے اور اس کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے لاہور میں زمینو ں پر قبضہ کرنے والے کھوکھر برادران کے گھر جاکر لینڈ مافیا کی حمایت کی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی منظوری دی ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آئندہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنائے گی اور وہ جلد قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ترمیمی بل پیش کرنے جارہی ہے۔



متعللقہ خبریں