پاکستان میں کورونا کی یومیہ رپورٹ

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وبا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی ہے ، جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی

1574051
پاکستان  میں کورونا کی یومیہ رپورٹ

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 2 ہزار 179 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا تعین ہوا ہے۔ جس کے بعد وائرس کی کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار214 ہوگئی ہے۔

ایک دن میں  ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 435 ٹیسٹ کئے گئے، ملک میں  ابتک وائرس کی تشخیص کے لیے 78 لاکھ 89 ہزار 741 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار 407 افراد نے کورونا کی وبا کو شکست دے دی ہے۔ اس طرح اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 152 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وبا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی ہے ، جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار439 ہے جو اپنے گھروں، اسپتالوں یا خصوصی مراکز میں زیر علاج ہیں۔ ان میں 2 ہزار 111 کی حالت تشویشناک ہے۔

 



متعللقہ خبریں