نو منتخب امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ سے جامع ٹیلی فون بات چیت

امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا

1574008
نو منتخب امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ سے جامع ٹیلی فون بات چیت

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن  نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

وزیر خارجہ قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر جامع شراکت داری  کے قیام پر  پُرعزم ہے، وزیر اعظم عمران خان کے نقطہ نظر کے مطابق ہمارا ملک  معاشی شراکت داری کے قیام، پُر امن ہمسائیگی اور علاقائی روابط کے فروغ کا حامی ہے۔

افغان  مسئلے پر بات کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نےبتایا کہ پاکستان اور امریکہ یکساں طور پر جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے خواہاں ہیں، تاہم  ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ملک میں پر تشدد واقعات میں کمی لائی جائے تاکہ افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کی راہ ہموار ہوسکے۔پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار کیا اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہنے کا متمنی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی  امریکہ اور پاکستان کے طویل مدت سے  قائم  دیرینہ دو طرفہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو سراہا۔

ڈئینل پرل کیس میں حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی تقاضوں کی مکمل پاس داری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔  وزیر خارجہ نے اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں