وزیراعظم عمران خان کی ہاؤسنگ کے منصوبوں میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدائیت

انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو یہاں قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی

1573440
وزیراعظم  عمران خان  کی ہاؤسنگ کے منصوبوں میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدائیت

وزیراعظم عمران خان ہائوسنگ کے منصوبوں میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے، غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی تفصیلات متعلقہ ویب سائٹس پر جاری کرنے اور عوام کو ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں میں خرید و فروخت کے حوالے سے خبردار کرنے کے لئے آگاہی مہم میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو یہاں قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس کو نیپرا کی جانب سے کنزیومر سروس مینول کی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد منظوری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تعمیرات میں سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں کنزیومر مینول میں گرڈ ایریا، لوڈ اسیسمنٹ اور لوڈ کیٹیگری میں بہتر ریگولیٹری فریم ورک کے تحت ترامیم کی گئی ہیں۔

اجلاس کو صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں اور تعمیرات کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر قانونی ہاوسنگ منصوبوں اور تعمیرات میں عوام سے ہونے والے فراڈ، خصوصا سمندر پار پاکستانیوں کے استحصال کے فوری خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں میں عام آدمی کی زندگی بھر کی جمع پونجی ضائع ہو جاتی ہے جس کا فوری سد باب ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ میں شہریوں، خصوصا غریب عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔

وزیراعظم نے ہائوسنگ کے منصوبوں میں قوائد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے، غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی تفصیلات متعلقہ ویب سائٹس پر جاری کرنے اور عوام کو ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں میں خرید و فروخت کے حوالے سے خبردار کرنے کے لئے آگاہی مہم میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے اور ٹائم لائنز متعین کرنے کی ہدایت کی۔

 

 



متعللقہ خبریں