عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے اسلام آباد میں،پنجاب میں صحت کارڈز کی فراہمی پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نادار افراد کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا

1573482
عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں،پنجاب میں صحت کارڈز کی فراہمی پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نادار افراد کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا۔

پنجاب میں لوگوں کو صحت کارڈز کی فراہمی پر اب تک کی پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کارڈز سے پاکستان کے نادار طبقے کو ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولتوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

اجلاس کو رواں سال کے آخر تک پنجاب کی مکمل آباد ی کو صحت کارڈز کی فراہمی پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔



متعللقہ خبریں