بھارتی کسانوں کے احتجاج میں پاکستان ملوث نہیں،پاک ترجمان برائے امور خارجہ

پاکستانی امور خارجہ کے ترجمان زاہد  حفیظ چوہدری نےکہا کہ  بھارتی نائب وزیر خوراک  دنوہ راو صاحب دادا راو  کا  ان مظاہروں میں پاکستان اور چین کو ملوث قرار دینے پر مبنی بیان غیر ذمے دارانہ اور بے بنیاد ہے

1573821
بھارتی کسانوں کے احتجاج میں پاکستان ملوث نہیں،پاک ترجمان برائے امور خارجہ

پاکستان  نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے پس پردہ  ملوث ہونے کا الزام مسترد کر دیا ہے۔

 پاکستانی امور خارجہ کے ترجمان زاہد  حفیظ چوہدری نے  اسلام آباد میں   ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ  بھارت میں اسوقت ایک جمہوری حکومت کے بجائے انتہاپسند اقتدار  فائز ہے  جو کہ ہندوتوا کا پرچار کر رہا ہے  حتی بعض بھارتی میڈیا عناصر نے بھی ان دعووں کو مسترد کیا ہے کہ بھارتی کسانوں کے مظاہروں میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ  بھارتی نائب وزیر خوراک  دنوہ راو صاحب دادا راو  کا  ان مظاہروں میں پاکستان اور چین کو ملوث قرار دینے پر مبنی بیان غیر ذمے دارانہ اور بے بنیاد ہے۔

یاد رہے کہ  بھارتی میں گزشتہ سال ستمبر میں ایک  زرعی قانون منظور کیا گیا  تھا  جس کی مخالفت میں بھارتی کسان سڑکوں پر آ چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں