پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1910 کیس ، 64 اموات رپورٹ

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ،این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 910 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے

1572766
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1910 کیس ، 64 اموات رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 64 اموات ہوئیں جن میں سے 37 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ،این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 910 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 64 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 58 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 6 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 32 فیصد,لاہور میں 34 فیصد،پشاور میں 28 فیصد اور اسلام آباد میں 40 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 42 فیصد،ملتان میں 36 فیصد،کراچی میں 36 فیصد اور راولپنڈی میں 23 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 821 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 164, پنجاب میں 15 ہزار 341, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 255, اسلام آباد میں 5 ہزار 773, بلوچستان میں 577,گلگت بلتستان میں 319, آزاد کشمیر میں 392 ٹیسٹ شامل ہیں۔

 اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 578 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 299 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 925 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 931, بلوچستان میں 18 ہزار 788, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906، اسلام آباد میں 41 ہزار 76, خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 198، پنجاب میں 1 لاکھ 55 ہزار 805 اور سندھ میں 2 لاکھ 43 ہزار 683 مریض ہیں۔

 ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 514 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 957 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 4 ہزار 661 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 870 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 472 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 193 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 259 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 78 لاکھ 4 ہزار 935 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 628 مریض زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں